29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ اجلاس نہ چلے
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا جانے والا اجلاس نہیں چلنے دینا چاہتی ،وزیر اعلیٰ ایوان میں آئیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ایوان میں آئیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ سمیت کبھی بھی کسی کی نہ خوشامد کی ہے اور نہ فنڈزلیے ہیں، میر ے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا، اگر خوشامد ثابت جائے تو استعفیٰ دیدونگا۔ راجا ریاض نے کہا کہ انکے رکن اشرف سوہنا نے اسمبلی میں اپنا کیس اس طرح پیش کیا ہے کہ ن لیگ کے ارکان کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔