29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانیہ میں 300سے زائد تارکین وطن گرفتار 30پاکستانی بھی شامل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…برطانیہ نے30 پاکستانیوں سمیت تین سو سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا 30پاکستانی بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو بیدخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اب غیر قانونی طریقے استعمال کرنے اور مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کا برطانیہ میں کوئی مستقبل نہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پکڑے جانے والوں کو بے دخلی کے علاوہ جیل بھی جانا پڑے گا۔