تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایم کیوایم کے 6شہید کارکنان سپر دخا ک ،رابطہ کمیٹی کی شرکت

جنگ نیوز -
کراچی…بدھ کی شب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ125کے پانچ کارکنان محمدحبیب ، محمدوقاص ، محمد ظہیر ،محمد رضا ادریس اورسرفراز شہید کوآہوں اور سسیکوں کے درمیاں الفتح قبرستان جبکہ ایم کیوایم معمار سیکٹر اسکیم 33کے سینئرکارکن شہباز قریشی شہید کو نیوکراچی کے صدیق آبادقبرستان میں سپر دخا ک کر دیا گیا ہے ۔ پانچ شہداء کی نماز جنازہ مین روڈ اورنگی ٹاؤن نمبر 10پر جبکہ اسکیم 33کے شہید کارکن کی نماز جنازہ جامع مسجد خضراء میں اداکی گئی ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیزمناظر دیکھنے میںآ ئے جب ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے جنازے ان کی رہائش گاہوں سے اٹھائے گئے تو علاقے میں کہرام مچ گیا شہداکے اہل خانہ پھو ٹ پھوٹ کر رورہے تھے ان پر غشی کے درے طاری تھے جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال نظر آئے ،ہر آنکھ اشکبار تھی ، اس موقع پر رابطہ کمیٹی اور حق پر ست وزراء نے شد ت غم سے نڈھال کارکنوں کودلاسہ اورپرامن رہنے کی تلقین کررہے تھے۔ علاقہ کی فضا سوگوار تھی جبکہ سوگ کے عالم میں علاقہ کے دکاندارواور تاجر برادری نے اپنے کاروبار بندر کردیئے ، نماز جنازہ و تد فین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچار ج حماد صدیقی ،حق پرست وزر ا ء شیخ افضل ،عبدالحسیب ،خالد بن ولایت، اراکین اسمبلی منظرامام، مظاہر امیر، سیف الد ین خالد ،قصبہ علی گڑھ سیکٹر ویونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان اورہمدروں کے علاوہ شہداء کے عزیز واقارب کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے شہیدکارکنان اورہمدردوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،آج حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالقادرخانزادہ نے پوائنٹ آف آرڈرپرفاتحہ خوانی کی اجازت مانگی اوراجازت ملنے پرگزشتہ 48گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہیدکئے گئے ایم کیوایم کے9کارکنان وہمدردوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پرحق پرست شہداء کے بلنددرجات،سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کے علاوہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اورایم کیوایم کے زخمی کارکنان کی صحت یابی کیلئے بھی دعاکی گئی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.