تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک بھارت سیریزکی بحالی کا فوری کوئی امکان نہیں،راجیو شکل

جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریزکی بحالی کا فوری طور پر کوئی امکان نہیں، مستقبل قریب میں سیریز نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ بھارتی ٹیم کی مصروفیات ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے لئے بھارتی حکومت نے براہ راست کرکٹ بورڈ کو کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئندہ سال مارچ تک بھارتی ٹیم مختلف ممالک کے ساتھ سیریز کھیلنے میں مصروف رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد آئی سی سی نے غیر ملکی ٹیموں کے دورے کے لئے پاکستان کو کلئیر نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کی خبریں صرف میڈیا پر آرہی ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے بورڈ کو کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.