تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی پی پنجاب کا سالانہ جنرل کونسل ا جلاس ،ملازمتیں نہ ملنے پر جیالے ناراض

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل کونسل اجلاس میں جیالے کارکن سرکاری محکموں میں ملازمتیں نہ ملنے کے مسئلے پر پھٹ پڑے۔ جیالوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں لاہور کے عہدیدے داروں کو اسٹیج پر جگہ نہ ملی۔ جس پر کارکن سراپا احتجاج بن گئے۔ جیالوں کی نعرے بازی کے باعث اجلاس کچھ دیر رکا رہا۔اجلاس میں چار قرار دادیں پاس کی گئیں جن میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنائے جانے کی تجویز کو جمہوری حکومت کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔ پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور بھٹو کیس ری اوپن کرنے کی حمایت کی گئی۔ پی پی رہنما راجا ریاض نے پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن ارکان کے ترقیاتی فنڈز روکنے کی مذمت کی۔گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اجلاس میں جیالوں کی ہلڑ بازی کے باعث شریک نہ ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سیدہ عابدہ حسین ، غضنفر گل اور غلام عباس نے جذباتی انداز میں تقریریں کیں۔امتیاز صفدر وڑائچ نے پی پی کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملازمتیں نہ ملنے کے معاملے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بات کریں گے۔امتیاز صفدر وڑائچ کی تقریر جاری تھی کہ اجلاس کے شرکا کو کھانا کھلنے کا اعلان ہوا۔ ساڑھے چھ گھنٹے سے بیٹھے پارٹی کارکن ان کی تقریر چھوڑ کر کھانے پر ٹوٹ پڑے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.