29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اعصام الحق اور روہن بوپنا مونٹی کارلو اوپن کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
نیویارک…پاک بھارت جوڑی اعصام الحق اورروہن بوپنا مونٹی کارلو اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس چیمپین شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ اعصام الحق اور روہن بوپنا نے پری کوارٹرفائنل میں امریکا کے ایرک بوٹارک اور راجرجیولین کے خلاف شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا،اعصام اورروہن نے ایک گھنٹہ تیس منٹ جاری رہنے والے میچ میں سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ۔ پاک بھارت جوڑی پہلی مرتبہ کلے کورٹ کے ماسٹرز ٹورنامنٹ میں ایک ساتھ کھیل رہی ہے ۔ کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ کینیڈاکے ڈینیل نیسٹراور بیلاروس کے میکس میرنی سے ہو گا۔