تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 65کروڑ ڈالر امداد دیگا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 65 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر رونے اسٹروم اور وزارت اقتصادی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری حسن نواز تارڑ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے سے ملنے والی رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے خرچ ہوگی، یہ رقم تین سال میں پاکستان کو منتقل کی جائے گی۔ رونے اسٹروم نے اس موقع پر کہا کہ رواں سال مون سون شروع ہونے سے پہلے آبی گزر گاہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب کے بعد تعمیر نو کا کام جلد مکمل کرنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.