تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سلمان کی سوناکشی سنہا کیلئے فلم اسکرپٹ دوبارہ لکھوانے کی فرمائش

جنگ نیوز -
ممبئی…سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی دبنگ تو سپر ہٹ ثابت ہوئی ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ سلمان سوناکشی سنہا کو اب تک ہیروئن کی بجائے چھوٹی بچی کی طرح ہی ٹریٹ کرتے ہیں ۔ خبر ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا فلم دبنگ کی کامیابی کے بعد تیلگو فلم کک کے ری میک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں اوراس کیلئے اسکرپٹ سے لے کرشوٹنگ کے مراحل کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں تھیں کہ سلمان خان بیچ میں کود پڑے ۔جی ہاں جناب سلمان نے کہیں کک کا اوریجنل ورژن دیکھ لیا جس میں فلم کے ہیرو اور ہیروئن کے درمیان رومانٹک سین کی بھرمار ہے۔سین دیکھنے کے بعدسلو پروڈیوسر کے پاس پہنچ گئے اور ان سے فلم کا اسکرپٹ دوبارہ لکھوانے کی فرمائش کرڈالی،سلمان کے بقول سوناکشی کے ساتھ یہ سب نہیں چل سکتا ۔اب بیچارہ پروڈیوسر مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق اسکرپٹ دوبارہ لکھوانے پر مجبور ہوگیا کہ آخر سلو بھیا کی فرمائش جو ٹھہری لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ سلمان آخر سوناکشی کو بچہ سمجھنا کب چھوڑیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.