29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی کانگریس نے بجٹ میں کٹوتی کابل منظورکرلیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . .. . . . .. امریکی کانگریس نے ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت رواں مالی سال کی باقی مدت کے دوران امریکی بجٹ میں سے چالیس بلین ڈالر کی کٹوتی کی جائے گی۔ امریکی سینیٹ نے19کے مقابلے میں81 ووٹ سے بجٹ میں کٹوتی کا بل منظور کیا۔اس سے پہلے ایوان نمائندگان میں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹس ارکان نے اخراجات پر بحث میں بھرپورحصہ لیا۔رائے شماری میں بل کے حق میں 260جب کہ مخالفت میں167ووٹ پڑے۔دونوں ایوانوں سے بجٹ میں کٹوتی کی منظوری کے بعد بل صدراوباما کو بھیج دیا گیا ہے جن کے دستخط کے بعد یہ قانون کاحصہ بن جائے گا۔بل کے تحت اگلے 10برسوں کے دوران 315بلین ڈالر کی بچت ہوگی۔گزشتہ روزصدر اوباما نے ایک حکمتِ عملی کا اعلان کیا تھا جس میں کہا گیاتھاکہ آئندہ بارہ برسوں کے دوران ملکی خسارے میں 4 ٹرلین ڈالر کی کٹوتی عمل میں لائی جائے گی۔ اُن کی تجویز کے ذریعے داخلی اخراجات میں کمی لانا اور عمر رسیدہ اور غریب لوگوں کی بہبود کے پروگراموں کی اصلاح کرنا شامل ہے۔