29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ْقذافی کا استعفیٰ لیبیا کے عوام کی توہین ہے، صاحبزادی معمر قذافی
جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا کے رہنما معمرقذافی پرعہدہ چھوڑنے کے لیے دنیابھر سے دباؤ بڑھ رہاہے ۔طرابلس میں قذافی کی صاحبزادی عائشہ کاکہناہے کہ قذافی کااستعفٰی عوام کے لیے توہین کاباعث ہے۔ طرابلس میں قذافی کی رہائش گاہ کے باہرعائشہ قذافی نے حامیوں سے مختصر خطاب میں کہا۔کہ ان کے والد کا استعفیٰ لیبیاکی پوری عوام کے لیے شرمندگی کاباعث ہوگا،انہوں نے کہاکہ مغربی ہوائی حملے ان کے والد کومارکر شہریوں کابچانا چاہتے ہیں ۔وہ شہری کہاں ہیں، کیا انہوں نے ہاتھوں میں مشین گنیں اور گرینیڈ اٹھا رکھے ہیں۔عائشہ قذافی قانون کی پروفیسرہیں اور 2003 سے عراقی رہنما صدام حسین کی ڈیفنس ٹیم کاحصہ ہیں ۔گزشتہ روزبرطانیہ ، فرانس اور امریکا نے لیبیاکے مستقبل میں قذافی کونہ ہونے کا ذکر کیاتھا۔