تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد ذخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔گلشن اقبال بلاک 2 میں پولیس مقابلہ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سیکٹر اے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سمامہ شاپنگ مال کے قریب نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ،جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔گزشتہ روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو سیاسی کارکنوں سمیت 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.