29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوہاٹ ٹنل پر پولیس کارروائی،بارودی مواد سے بھری گاڑی برآمد
جنگ نیوز -
کوہاٹ … کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے پک اپ گاڑی سے 204 کلو گلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کوہاٹ مبارک زیب نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک پک اپ بارودی مواد لے کربنوں کی طرف جارہی ہے۔ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کوہاٹ ٹنل کے قریب درہ آدم خیل سے بنوں جانے والی پک اپ کوروکا۔ تلاشی کے دوران پک اپ کے خفیہ خانوں سے 204 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے پک اپ میں سوار تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تینوں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔