29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ،گندم کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی کیخلاف فلورملز بند
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی کے خلاف فلور ملرز نے آج سے 3 روزکے لیے احتجاجاً ملیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فلار ملرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد کراچی کی فلور ملزکو گندم کی فراہمی بند ہوچکی ہے اور ملوں کے پاس صرف ایک دن کی گندم موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے اور اس کی نقل و حمل پر پابندی بد عنوانی کے راستے کھولنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل 17 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں طے کیا جائے گا ۔ فلور ملرزکا کہناہے کہ حکومت سندھ کے مطابق محکمہ خوارک کو رواں سال 13 لاکھ ٹن گندم خریدنا ہے لہذا اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے 10 اپریل کوپابندی عائد کی گئی ہے۔