تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسلام آباد، سیکٹرای الیون میں جوائنٹ وینچر رہاشی منصوبہ کالعدم قرار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں سی ڈی اے اور ملٹی پروفیشنل ادارے کے مشترکا رہائشی منصوبے کو کالعدم قرار دے کر سی ڈی اے بورڈ کو یہ منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سیکٹر ای الیون میں چون ایکڑ اراضی کے اس مشترکہ منصوبے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ، عدالت نے اس منصوبے سے متعلق شکایات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی سماعت کی تھی ، عدالت نے آج اپنے حکم میں مشترکا منصوبہ کالعدم قرار دے دیا ، چیئرمین سی ڈی اے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ادارے کے بورڈ کا اجلاس بلواکر منصوبہ مکمل کریں اور اس حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ، عدالت نے اپنے حکم میں ملٹی پروفیشنلز ادارے کو یہ موقع بھی دیا ہے کہ وہ پہلے سے خرچ شدہ رقم کا کلیم جمع کراسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.