29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سارک کپ بیس بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…سارک کپ بیس بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ ہوگا۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اکیس صفر سے شکست دی، پاکستانی پچرز نے شاندار ہٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں ارشد کے ہوم اسکور کی وجہ سے پاکستان نے پانچ رنز اسکور کئے۔ دوسری اننگز میں نیپال کے پچرز نے پاکستان کوکوئی اسکورنہ کرنے دیا ۔ جبکہ تیسری اننگزمیں چار اور پھر 12 رنز اسکور کئے۔ آج ٹورنامنٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم افغانستان کو زیر کرنے کے لئے میدان میں اترے گی۔