29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مردہ بچوں کی پیدائش میں بھارت دنیا بھر سے آگے،رپورٹ
جنگ نیوز -
نئی دہلی …فارن ڈیسک… بھارت میں مردہ بچوں کی پیدائش دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔دنیا بھر میں مردہ بچوں کی کل پیدائش میں نصف سے زیادہ تعداد پاکستان،چین،بھارت،نائجیریا اور بنگلادیش میں ہے ۔بھارتی قومی نشریاتی ادارے’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق سپر بگ کی وجہ سے دہلی کے آلودہ پانی کی دھماکا خیز رپورٹ نے بھارت کی طبی ناقص صورت حال پر تشویش پید اکردی ہے۔برطانوی طبی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مردہ بچوں کی پیدائش دنیا بھر میں سب سے زیادہ بھارت میں ہوتی ہے۔بھارت میں2009 میں چھ لاکھ سے زیادہ بچے مردہ پیدا ہوئے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں مردہ بچوں کی نصف تعداد سے زیادہ بھارت کے ساتھ پاکستان ، نائجیریا ، چین اور بنگلہ دیش کی ہے۔ کم آمدنی والے ممالک میں بچوں کے مردہ پیدا ہونے کی وجہ دوران حمل کے مسائل، ہائی بلڈ پریشراور ذیابیطس ہے۔بھارت میں مختلف ریاستوں میں ایک ہزار بچوں میں20سے 66بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔جب کہ فن لینڈ اور سنگا پور جیسے ممالک میں یہ شرح ایک ہزار میں دو مردہ بچوں کی ہے۔