تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کرینہ کی نئی پریشانی،سیف نے انکے نام کا ٹیٹو ہاتھ پر سے ختم کروالیا

جنگ نیوز -
ممبئی…کرینہ کپور کا شمار بولی وڈ کی صف اول کی ہیروئنز میں کیا جاتا ہے ۔لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ اج کل اپنی اور سیف خان کی دوستی کو لے کر کچھ پریشان سی نظر آتی ہیں ۔ بولی وڈ ٹاؤن میں یہ خبر آجکل گرم ہے کہ سیف علی خان نے اپنے ہاتھ پر سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو لیزر کرواکے ختم کرا دیا ہے ۔جبکہ ایک زمانے میں سیف اس ٹیٹو کے بارے میں خاصے حساس تھے اور فلم کی شوٹ کے دوران بھی اس ٹیٹو کو چھپانا پسند نہیں کرتے تھے ۔تو پھر اب ایسا کیا ہوا کہ سیف نے ٹیٹو سرے سے ہی مٹاڈالا ۔اس بات کا جواب سیف نے اب دیا نہیں ہے لیکن دوسری جانب کرینہ اس بات پر خاصی پریشان نظر آتی ہیں شائد ان کو ڈر ہے کہ سیف ان سے اپنا تعلق ختم نہ کردیں ۔لیکن کرینہ جی یہ بات تو آپ کو خود سوچنی چاہیئے نا کہ سیف کے لئے کسی کو چھوڑنا کونسی نئی اور انوکھی بات ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.