29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت راول پنڈی میں بھی ملک کے دوسرے حصوں کی طرح حج درخواستوں کے فارمز کا اجرا اور وصولی شروع ہو گئی ہے۔سرکاری اسکیم سے حج درخواستوں کی وصولی آج شروع ہوئی تاہم کئی بنکوں میں درخواست فارم نہ پہنچ سکے۔سرکاری بنکوں کی برانچز میں حج درخواستوں کی وصولی کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کردئے گئے ہیں ۔ وفاقی کابینہ نے 13 اپریل کو نئی حج پالیسی کی منظوری دے تھی، درخواستوں کی وصولی ، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہو گی۔ حج درخواستیں 15 اپریل سے 10 مئی تک وصول کی جائیں گی ۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ حاجیوں کی تعداد میں 20 ہزار کا اضافہ کرکے تعداد ایک لاکھ اناسی 79 ہزارکردی گئی ہے۔