تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور میں ہلکی بوندا باندی ، موسم خوشگوار ہو گیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ہلکی بارش کا سلسلہ تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں صبح ہوتے ہی بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی۔ شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی جس نے موسم کو خوش گوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارشوں کا یہ سلسلہ مغربی ہواؤں کی وجہ سے ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔ ادھر کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.