29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسپین: کمیونٹی ممبران کی قونصل جنرل سے ملاقات، مسائل کی نشاندہی
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ…اسپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ کمیونٹی ممبران نے قونصل جنرل مسعود خان راجہ سے ملاقات کی اور اُنہیں کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کمیونٹی نمائندگان نے قونصلیٹ سے جن مسائل کی نشاندہی کی ان میں پاکستان قونصلیٹ میں کاغذی کاروائی کیلئے لوگوں کو دس دِن سے دو ہفتے تک کا ٹائم د ینا،کریکٹر سرٹیفیکیٹ یا دیگر معاملات میں پاور آف اٹارنی کیلئے پبلک نوٹری کے پاس جانا جس سے وقت کے ضیاع کے علاوہ اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے،قومی تہوار کے مواقع پر سیاست بازی سے لوگوں کی دل آزاری ہونا،قونصلیٹ میں صحیح پرکئے ہوئے فارم کو غلط کہہ کر مخصوص افراد سے پرکروانے پر زور دینا،دستاویز کو تصدیق کروانے میں پیش آنے والے مسائل،پاسپورٹ کی تجدیدکیلئے تحقیقی رپورٹ میں تاخیرجیسے مسائل سے آگاہ کیا اور تمام مسائل کے حل کی اپیل کی۔نیزگزشتہ دنوں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے ذریعے دو شناختی کارڈ رکھنے والوں کو پاکستان ائر پورٹ پر مشکل پیش آنے سے متعلق وضاحت پیش کرنے کی بھی اپیل کی۔اس موقع پر قونصل جنرل، ویلفئر اتاشی اور عملے نے تمام شکایات کوبغور سُنا اور جواب دیئے۔