29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یمنی اپوزیشن کی طرف سے مذاکرات کی دعوت مسترد
جنگ نیوز -
صنعاء…یمنی اپوزیشن کی طرف سے مذاکرات کی دعوت مسترد ، صدر علی عبداللہ صالح کو عہدہ چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔یمن میں اپوزیشن نے خلیجی ممالک کی ثالثی میں مذاکرات کی دعوت ٹھکرا تے ہوئے صدر علی عبداللہ صالح کو عہدہ چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ خلیجی ممالک کے سفارت کاروں کی یقین دہانیوں کے باوجود اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں متوقع مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی تبدیلی کے بارے میں واضح لائحہ عمل نہیں پیش کیا گیا۔32 برس سے اقتدار میں رہنے والے یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے خبردار کیا ہے کہ اگر اگلے برس ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل انہیں حکومت چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوکر ٹوٹ سکتا ہے۔