تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلوچستان میں725میگاواٹ کا شاٹ فال،18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز - کوئٹہ…بلوچستان میں بجلی کاشاٹ فال725میگاواٹ تک پہنچ گیاہے۔کیسکوکے مطابق کوئٹہ میں6 گھنٹے جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کیسکوذرائع کے مطابق بلوچستان میں بجلی کی ضرورت1250میگاواٹ ہے جبکہ کیسکوکونیشنل گریڈسے صرف525میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے725میگاواٹ شارٹ فال کاسامنا ہے جس کوپوراکرنے کیلئے کوئٹہ میں چھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرزمیں بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے اسکولزاوردفاترمیں عوام گرمی کی شدت کے سبب مشکلات سے دوچارہیں۔طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں زراعت کاشعبہ بھی زبوں حالی کاشکارہے جس پرزمیندارسراپااحتجاج ہیں جبکہ دوسری جانب سوئی گیس پریشرمیں کمی کی شکایات بھی عام ہیں جس کے نتیجے میں شہر میں واقع نجی پاورہاوس کوسوئی گیس کی عدم فراہمی کے بعدبجلی کی پیدا وارمکمل طورپربندہوگئی ہے جبکہ سوئی گیس پریشرمیں کمی کے باعث گھریلوصارفین کوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.