29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد،صنعتوں کیلئے3روزہ گیس بندش تنظیموں نے مسترد کردی
جنگ نیوز -
فیصل آباد…محکمہ سوئی گیس نے ایک بار پھر صنعتوں کے لیئے تین روزہ گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ صنعتی تنظیموں نے شیڈول پر عملدارمد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سوئی گیس نے لوڈمینجمنٹ کے تحت صنعتوں کے لیئے 20 اپریل صبح چھ بجے سے 23اپریل صبح چھے بجے تک کا شیڈول جاری کر دیا ہے جبکہ فیصل آباد کے صنعت کار پہلے ہی تین روزہ گیس بندش کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹایل پراسسینگ ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین شیخ سعید کے مطابق محکمہ سوئی گیس کے شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے وہ پہلے ہی اس پر عملدامد سے انکار کر چکے ہیں اس لیئے کل بھی گیس کے بندش کے نوٹس کے باوجود فیکڑیاں اور کارخانے زبردستی کھولے جائیں گے اور اگر محکمہ سوئی گیس نے زبردستی فیکڑیاں بند کروانے کی کوشش کی تو مزدور اور صنعتکار سوئی گیس افس کا گھیراو کریں گے۔ انہوں نے آئیندہ ہفتے بیس اپریل سے 23 اپریل تک گیس شیڈول کو مسترد کر دیا ہے اور ہفتے میں صرف ایک دن گیس کی بندش کا اعلان کیا ہے۔