29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا،مصراتہ پر تازہ حملوں میں8افراد ہلاک
جنگ نیوز - طرابلس … قذافی فورسزکی جانب سے مصراتہ میں تازہ حملوں سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،ادھر فرانسیسی وزیردفاع کاکہناہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادسے بالاترہوکر سوچنا ہوگا ۔عرب ٹی وی کے مطابق قذافی فورسزکی جانب سے مصراتہ میں120 راکٹ فائر کیے گئے ہیں ۔حملوں سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،،جب کہ بچوں بوڑھوں سمیت 7 افراد زخمی ہیں ۔ادھر فرانسیسی وزیردفاع کاکہناہے کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کو لیبیائی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادسے بالاترہوکر سوچنا ہوگا ۔گزشتہ روز امریکی صدر اوباما،فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھاکہ لیبیا میں مستقبل میں معمرقذافی کی موجودگی ناقابل تصور ہے۔