تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں گرفتار افراد ایم کیو ایم سے نکالے جاچکے تھے،رحمن ملک

جنگ نیوز - اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے بلکہ وہ کچھ عرصہ پہلے پارٹی سے نکالے جا چکے ہیں دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی رپورٹ موصول ہوگی ہے اور وقت آنے پر میڈیا کے سامنے پیش کی جائیگی۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد وں کچھ عرصے قبل ایم کیو ایم سے نکالا جاچکا ہے ۔کراچی شہر میں بھتہ خوری کے بارے میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسے پانچ ہزار فون موجود ہیں جن کا ایک ہی ای ایم آئی نمبر ہے جس کی وجہ سے ملزم تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریسکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ پاکستان کو موصول ہوگئی ہے مگر وقت آنے پر میڈیا کے سامنے پیش کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.