تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اے این پی افغانستان کی جنگ ہمارے گھروں تک لے آئی،اکرم درانی

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختون خوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ امریکا کی ایما پراے این پی افغانستان کی جنگ ہمارے گھروں تک لے آئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایم ایم اے کی حکمت عملی کامیاب اورموجودہ حکومت کی ناکام رہی۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلی اورخیبرپختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے حکومت میں کسی پولیس یا ایف سی اہلکارکو کوئی نقصان نہیں پہنچا اورنہ ہی ان کے کام میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی۔ جبکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے نتائج ہم سب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان اورباجوڑمیں ہماری کوششوں سے امن معاہدے ہوئے اورآپریشن کی نوبت نہیں آئی۔ جبکہ اے این پی نے 35لاکھ افراد کو ہجرت کرنے پرمجبورکیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دور کے تمام امور کے حوالے سے خود کو ہرقسم کے احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.