تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کمال اظفر کیخلاف کارروائی کیلئے وفاق کی پاکستان بار کونسل سے درخواست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے این آر او کیس میں اپنے سابق وکیل کمال اظفر کے خلاف پاکستان بار کونسل کو ضابطہ کی کارروائی کی درخواست کردی ہے ۔وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بار کونسل کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمال اظفر کو این آر او کیس میں6 اکتوبر2010کو وفاق کی وکالت سے الگ کردیا گیا جبکہ کمال اظفر اور وفاق کے درمیان 13 اکتوبر 2010 سے کلائنٹ کا رشتہ بھی ختم ہوگیا تھا۔ اس کے باوجود کمال اظفر خود کو کیس میں وفاق کا وکیل ظاہر کرتے رہے ، انہوں نے تیس اکتوبر 2010 اور 30 مارچ2011 کو غیرقانونی طور پر خط لکھے ، اس طرح وہ اتھارٹی کا غلط استعمال کرنے کے مرتکب ہوئے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمال اظفر نے وفاق کے خلاف بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے جس پر پاکستان بار کونسل، کمال اظفر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.