29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے پارلیمنٹرین خود مانیٹر کریں،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر اداروں کوسیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ارکان پارلے منٹ کو خود مانٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم سے ارکان پارلیمنٹ نے چیمبر میں ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تمام متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے تعمیر نو کے جامع پلان کی بروقت تکمیل کی خواہش مند ہے انہوں نے کہاکہ تمام منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجرا کیا جاچکاہے،شفاف استعمال کو یقینی بنایاجائے ،وزیراعظم نے کہاکہ این ایچ اے اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں جلد سڑکوں اور پشتوں کی مضبوط تعمیر کو یقینی بنائیں ۔