29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھٹو کیس سے پی پی نے پنڈورا بکس کھول دیاہے،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھٹوکیس ری اوپن کر کے پیپلز پارٹی نے خود ہی پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جعلی ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے حکمران عوام سے مخلص نہیں،صدر آصف زرداری کی صدارت میں الیکشن منصفانہ اور شفاف نہیں ہوسکتے،ان کا کہنا تھا کہ حکمران روزانہ کوئی نا کوئی ایشو کھڑا کرکے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں،،حکومت تین سال میں توانائی کا بحران حل نہیں کرسکی لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔