29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہورہائیکورٹ نے کینیڈین شہری روشنی ڈیسائی کو اس کا بچہ حوالے کردیا
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی نژاد کینیڈین شہری روشنی ڈیسائی کو اس کا بچہ حوالے کردیا ،عدالت نے قرار دیا کہ اسلامی تعلیمات اور پاکستانی قوانین کے تحت ناجائز بچے کی وارث ماں ہوتی ہے جبکہ کینیڈین قانون کے تحت بھی یہ بچہ ماں کے پاس ہی رہتا۔بچہ حوالے کرنے کا فیصلہ سن کر روشنی ڈیسائی جذباتی ہو گئی اور کمرہ عدالت میں بچے کودیوانہ وار چومتی رہی، روشنی ڈیسائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی نوجوان جہانزیب سے دوستی کے نتیجے میں بچہ اذان پیدا ہوا جسے جہانزیب بتائے بغیر پاکستانی لے آیا ،عدالت نے ساڑھے تین سالہ اذان کوبرآمد کراکے عبوری طور پر ماں کے حوالے کیا اورفریقین کوہدایت کی تھی کہ وہ خود ہی کوئی سمجھوتہ کرلیں تاہم روشنی کی شرائط اور پیش کش کو جہانزیب نے مسترد کر دیا۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کمسن اذان کو اس کی بھارتی نژاد کینیڈین ماں روشنی ڈیسائی کی تحویل میں دے دیا ،جبکہ جہانزیب سے کہا کہ وہ بچے کی تحویل کے لئے کینیڈا میں مجاز عدالت سے رجوع کرسکتاہے۔