تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گورنر کی ہدایت پر کے ای ایس سی کی کریڈٹ لائن میں اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی …گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر پی ایس او نے کے ای ایس سی کی کریڈٹ لائن80 ہزار ٹن تک بڑھادی ہے۔گورنر ہاؤس کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق کریڈٹ لائن میں اضافہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اضافی تیل کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا تاکہ فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم کیاجاسکے۔گورنر سندھ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گیس مینجمنٹ کومزید بہترکرے اور کے ای ایس سی کوطے شدہ گیس فراہم کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.