29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وفاق لیاری ایکسپریس کو مکمل کرنے کیلئے معاونت کرے، گورنر سندھ
جنگ نیوز -
کراچی…گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہناہے کہ لیاری ایکسپریس وے کراچی کااہم منصوبہ ہے وفاق اس کو مکمل کرنے میں مالی معاونت کرے۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کی انسپکشن ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انسپکشن ٹیم نے لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادکا کہناتھا کہ لیاری ایکسپریس وے اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے،لیاری ایکسپریس وے پر87فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت60 فیصد رقم دے تو چالیس فیصد صوبائی اور شہری حکومت اپنے وسائل سے دے کر یہ منصوبہ پورا کرلے گی۔