29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اس وقت خوشحال ہوگا جب اس کے لیڈر بدحال ہونگے، جاوید ہاشمی
جنگ نیوز -
ملتان…مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت خوشحال ہوگا، جب اس کے لیڈر بدحال ہونگے، اور وہ پاکستان بچانے کا فارمولا جلد اسمبلی میں پیش کریں گے۔ جاویدہاشمی نے یہ بات ملتان کے علاقے سامورانا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کی مخالفت ترک کردیں ،نئے صوبوں سے پاکستان مضبوط ہوگا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان بچانے کا فارمولا جلد قومی اسمبلی میں پیش کروں گا۔