تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیر مملکت برائے داخلہ کی ہدایات ، ممنوعہ اسلحہ کے6853 لائسنس جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سال2009 کے صرف تین ماہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم قریشی کی ہدایات پر ممنوعہ اسلحہ کے6 ہزار853 لائسنس جاری کیے گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہییے۔قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں ارکان اور وزرا کی انتہائی کم تعداد تھی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔ وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اپریل2009 سے جولائی2009 تک وزیر مملکت داخلہ کی ہدایات پر ممنوعہ اسلحہ کے6 ہزار853 لائسنس جاری کیے گئے،انٹر رسک کمپنی کو138 لائسنس جاری کیے گئے تھے جو بعد میں منسوخ کر دیئے گئے۔ایوان کو بتایا گیا کہ نئے اسلحہ لائسنس پر پابندی اٹھائی جا چکی ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایوان کو بتایا کہ کچھ مشتبہ لوگوں کے اسلام آباد میں داخلے کی کوشش کی اطلاع پر سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کیا گیا ۔رحمان ملک نے ایوان سے کہا کہ طالبان کو غدار کہہ کر پکارا جائے۔ایوان کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں154 دینی مدارس رجسٹرڈ اور37 غیر رجسٹرڈ ہیں۔اسلام آباد میں2010 میں505 گاڑیاں چوری اور90 چھینی گئیں جبکہ2011 میں144 گاڑیاں چوری اور19 چھینی گئیں۔ایوان میں وفاقی وزیر تجارت نے بتایا کہ گزشتہ5 برس میں مجموعی درآمدات کا حجم162 ارب ڈالر ہے۔وفاقی وزیر فردوس عاشق نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا میں باہمی سرمایہ کاری معاہدہ پر2006 میں معطل ہونے والے مذاکرات جون2010 سے بحال ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ27 فروری2011 تک ملک کے ذمہ بیرونی قرض کا حجم57 ارب96 کروڑ ڈالر ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.