29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اٹھارہویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت مئی کے تیسرے ہفتے تک ملتوی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت مئی کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق 18ویں آئینی ترمیم کے خلاف مقدمہ کی سماعت ، این آر اونظرثانی کیس اور ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔آئندہ سماعت بھی عدالتی بنچ کی دستیابی پر منحصر ہوگی۔ 18ویں ترمیم کیس کی سماعت 18 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتہ میں 17 رکنی بنچ کے روبروہوناتھی۔ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا۔