29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
موجودہ حکومت خود عدالتی فیصلوں پرعمل نہیں کرتی،منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور…امیرجماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بھٹو کیس ری اوپن کرانے والوں نے این آر او سمیت سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ڈرون حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں غریب لوگ مارے جارہے ہیں ،اوپر سے مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے اور وہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ بھٹو کیس ریفرنس سیاسی اسٹنٹ کے سوا کچھ نہیں ، حکومت سپریم کورٹ کے دیگر فیصلوں پربھی عملدرآمد کرے،سید منور حسن کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول یا ٹیلی فونک خطاب سے انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔