29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خانہ شماری کوشفاف نہ بنایاگیا تو خانہ بربادی میں تبدیل ہوجائیگا، پروفیسر غفور
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسرغفور احمدکا کہنا ہے کہ خانہ شماری کوشفاف نہ بنایاگیا تویہ عمل خانہ بربادی میں تبدیل ہوجائے گا۔جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نور حق کراچی میں خانہ شماری پرآل پارٹیزکانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان،سندھ ترقی پسندپارٹی، پاکستان عوامی تحریک، نیشنل پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔کانفرنس میں طے کیا گیاکہ تمام جماعتوں کے نمائندے ہفتے کوسنسس کمشنرنورمحمد لغاری سے مل کرخانہ شماری کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کرینگے۔اس موقع پرپروفیسرغفور احمدکاکہنا تھا کہ اگر خانہ و مردم شماری کے عمل میں دھاندلی کی گئی تو ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن نہ ہوسکے گی۔