تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں حج درخواستوں کے فارمز کا اجرا اور وصولی شروع ہو گئی ، تاہم کچھ بینکوں میں درخواست فارم نہ پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری اسکیم سے حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگئی تاہم کہیں بھی رش دیکھنے میں نہیں آیا۔ سرکاری اور نجی بینکوں کی منتخب شاخوں میں حج درخواستوں کی وصولی کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کردئے گئے ہیں ۔ حج درخواستیں15 اپریل سے10 مئی تک وصول کی جائیں گی ۔ اس دفعہ پاکستان سے ایک لاکھ اناسی ہزار عازمین حج کرسکیں گے۔ اس سال سبز کیٹیگری والے عازمین کو دو کلومیٹر کے اندر اور سفید کیٹیگری والے عازمین کو حرم شریف سے دو کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پررہائش فراہم کی جائے گی۔ عوام نے امید ظاہر کہ اس مرتبہ حکومت حاجیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.