تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی پی متحدہ وزرا کمیٹی کا اجلاس، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر اظہارتشویش

جنگ نیوز -
کراچی…پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وزرا کی کمیٹی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیاہے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی، وزیر خوراک میر نادر مگسی جبکہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا ہارون اور وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی ملزم کو نہیں بخشا جائے گا جبکہ بھتہ خوری اور مجرمانہ سرگرمی میں ملوث عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.