تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سی این جی ایسوسی ایشن کا پنجاب میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مطالبات کی منظوری کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گیس کی کمی گھریلو صارفین کے علاوہ تمام صنعتی سیکٹرز پر برابر تقسیم کی جائے گی ۔اسلام آباد میں وزیر پانی و بجلی کی زیر صدارت اجلاس میں گیس لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لیے ۔ اجلاس کے بعد نوید قمر نے بتایا کہ گھریلو صارفین کے علاوہ موجودہ گیس کی کمی تمام سیکٹرز میں برابر تقسیم کی جائے گی ، اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی رشید لون کی سربراہی ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو پیر تک صنعتی شعبوں کے لیے گیس کی ضروریات اور کمی کے بارے رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بدھ کو گیس لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں پلان کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.