29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بمپرگاڑیاں بھی سڑکوں پر دوڑنے لگیں
جنگ نیوز -
بیجنگ …عام طور پر بمپر گاڑیاں کسی تفریحی پارک یا پلے سینٹر میں نظر آتی ہاں جہاں ایک آپریٹر ریموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے لوگوں کو ان تفریحی الیکٹرک گاڑیوں کے مزے کرواتا ہے۔لیکن کیا اب یہ بمپر گاڑیاں سڑکوں پر بھی دوڑتی نظر آئیں گی؟اس سوال کا جواب تو ہمیں نہیں معلوم لیکن ہم آپ کو ایک ایسے چینی باشندے سے ضرور ملواسکتے ہیں جو بیک وقت دو بمپر گاڑیوں کو مصروف شاہراہ پر ڈرائیو کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔اس سی سی ٹی وی وڈیو فوٹیج میں ایک منچلے چینی باشندے کو دکھایا گیا ہے جو چین کے صوبے Zhejiangکے شہر Taizhouکی ایک مصروف شاہراہ پر اپنی بمپرگاڑیاں لے آیا ہے اور ایسے مزے سے ڈرائیو کررہا ہے جیسے سڑک پر چلنے والی کوئی عام گاڑی ہو۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ یہ شخص دونوں بمپر گاڑیوں میں ایک ایک ٹانگ ڈالے ہوئے انہیں مہارت سے چلارہا تھا تاہم روک کر تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ یہ گاڑیاں پارک لیجارہا تھالہٰذا اس شخص کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔