29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی کی رہائشی اٹھارہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی رہائشی اٹھارہ ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی ماریہ بنت تواب خان اورنگی ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر13 کے علاقے بلوچ کالونی کی رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق بچی کی روٹین ویکسی نیشن صفر ہے تاہم اس نے پولیو کی سات اضافی خوراکیں پی ہوئی ہیں۔ یہ سندھ کا اس سال کا ساتواں کیس ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد بار بلکہ ایک درجن سے زائد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے کے باوجود بھی بچے پولیو کا شکار ہو رہے ہیں۔