تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں بارشوں کا تین روزہ سلسلہ شروع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی اور وسطی علاقے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں، بالائی اور شمالی علاقوں میں بارشوں کا تین روزہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیا موسمی نظام شمال مشرقی بلوچستان کے راستے ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں پہنچ گیا ہے جس کے باعث راولپنڈی ،اسلام آباد ، گوجرانوالا ،لاہور ،ہزارہ ،مالاکنڈ ،پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب ،خیبر پختوانخوا ، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختوانخوا میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.