تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مذمتی بیانات سے ڈرون حملے نہیں روکے جاسکتے،شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاجی اورمذمتی بیانات سے ڈرون حملے روکنا ممکن نہیں ہے انکا حل پاکستانی قوم اور حکومت کے ہاتھ میں ہے،قوم اندھیرے میں رکھ کر کیے جانیوالے معاہدے توڑنا ہوں گے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ڈرون حملے سنگین ترین مسئلہ بن چکے ہیں جن کا علاج قومی حمیت اورغیرت سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے کارکن حکومت کو ڈرون حملوں کیخلاف نتیجہ خیز طرزعمل اپنانے پرمجبور کریں ۔شہبازشریف نے کہا کہ کیری لوگربل کے تحت ملنے والی امداد اورشرائط سے دستبردار ہوکر ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستانی قوم بکاؤ مال نہیں اور ڈالروں کے عوض شہریوں کا سودا نہیں کیا جاسکتا۔ جغرافیائی سرحدوں کی طرح شہریوں کی جاں کا تحفظ بھی حکومت اورفوج کی ذمہ داری ہے،اس سے پہلے سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس میں شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.