تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت نے آئی پی پیز کو15ارب روپے بقایا جات ادا کر دیے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے آئی پی پیز کو15ارب روپے کے بقایا جات ادا کر دیے ، ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ بجلی کی بہتر پیداوار کیلئے حکوت ادائیگی کا عمل جاری رکھے ۔ آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق پیپکو نے مجموعی طور پر 288ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے182ارب صرف آئی پی پیز کے بقایا جات ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز اور جنکوز تیل، اور گیس سے بجلی پیدا کرتے ہیں، پیپکو ان کی ادا ئیگیاں کرنے کے قابل نہیں ہے ۔کونسل نے تجویز کیا ہے کہ حکومت سرکلر ڈیبٹ کا مسئلہ حل کرے اس سے بجلی کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.