29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:معروف کامیڈین ببو برال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
جنگ نیوز -
لاہور ... معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار ببو برال طویل علالت کے بعد 47 برس کی عمر انتقال کرگئے۔ببو برال طویل عرصے سے کینسر ،پیپاٹائٹس اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ببو برال نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982 میں گوجرانوالہ سے کیا۔انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی پروگرامز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ببوبرال نے سوگواران میں ایک اہلیہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔انہوں نے بیماری کے باعث حکومت سے علاج کیلئے امداد کی اپیل کی تھی۔