29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالائی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ تین روز کے دوران ملک کے زیادہ تربالائی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت پنجاب خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن،شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقاماتپر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارشکوہاٹ میں 14 ملی میٹر ہوئی۔ ڈی آئی خان،پاراچنار میں 8،دیر5،پشاور3،مری2اور قلات میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔