تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،کورنگی میں ٹرالر کی زد میں آکر2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ذد میں آکر دو موٹرسائیکل سوار شدید ذخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔دونوں نوجوانوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئیں جہاں سے انہیں ورثا کے حوالے کیا جائیگا۔پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کورنگی کے رہائشی تھے اور صبح اپنے کام پر جانے کیلئے گھر سے نکلے تھے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نور اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.