تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بالی ووڈ ادکارہ لارا دتہ آج 33ویں سالگرہ منارہی ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ ادکارہ لارا دتہ آج 33ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ذہانت کی دولت سے بھی مالامال لارا دتہ 1978 میں آج ہی کے روز پیدا ہوئیں۔ ان کی شہرت کا آغاز سن 2000 میں ہوا جب انھیں مس یونیورس کا اعزاز دیا گیا۔ مس یونیورس کا اعزاز ملنے کے بعد بولی ووڈ نے انھیں ہاتھوں ہاتھ لیا اور لارا دتہ ان اداکاراوں میں شامل ہوئیں جو حسن کے عالمی اعزاز جیتنے کے بعد فلموں کی جانب آئیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ لارا دتہ نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم جمانا شروع کیے۔ اور ٹریجڈی کے ساتھ ساتھ کامیڈی کردار بھی خوب نبھائے۔ لارادتہ نے بلو باربر،بندہ یہ بن داس ہے ،جھوم برابر جھوم ،مستی ،خاکی اور کال سمیت کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایااور اپنی اداکاری پر فلم فیئر سمیت کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ تاہم وہ حسن کے عالمی اعزاز جیتنے والی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور سشمیتا سین جیسی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ستمبر 2010 میں لارا دتہ نے بھارتی ٹینس پلیئر مہیش بوپاتی سے منگنی کرلی اور فروری 2011 میں دونوں اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کے بعد بھی ان کا فلمی سفر جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.