29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائمز، اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اور عوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے جس مقصد کیلئے ضروری ہے کہ کارکن اپنی صفوں میں نظر رکھیں کہ کہیں کوئی ایم کیو ایم کا نام استعمال کرکے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ حکومت شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائمز، اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کا کوئی کارکن کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اسے پارٹی سے خارج کردیا جائیگاکیونکہ متحدہ قومی موومنٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے نہ کل کوئی گنجائش تھی اور نہ آج ہے۔